کراچی: گلشن اقبال بلاک 2 میں ایک رہائشی فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث زوردار دھماکہ ہوا، جس سے عمارت کی پہلی منزل پر آگ لگ گئی۔
پولیس اور فائر بریگیڈ کی فوری کارروائی کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ واقعے میں 6 افراد زخمی ہوئے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو سول برنس وارڈ منتقل کر کے علاج شروع کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ گیس لیکج کے سبب ہوا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos