او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیر خارجہ اسحاق ڈارسعودی عرب پہنچ گئے

جدہ: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار صومالی لینڈ تنازع پر او آئی سی وزرائے خارجہ کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

دفتر خارجہ کے مطابق سعودی عرب پہنچنے پر پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور قونصل جنرل مصطفیٰ ربانی نے وزیر خارجہ کا استقبال کیا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار پاکستان کی جانب سے صومالیہ کی عالمی طور پر تسلیم شدہ سرحدوں میں اتحاد اور سلامتی کی حمایت کا موقف پیش کریں گے۔

اس اجلاس کا مقصد اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو خود مختار ملک تسلیم کرنے کے اعلان اور اس کے بعد صومالیہ میں پیدا ہونے والی کشیدگی پر غور کرنا ہے۔ اسحاق ڈار اجلاس میں رکن ممالک کے ہم منصبوں کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے اور علاقائی و عالمی سطح پر پیش آنے والی تبدیلیوں پر بھی بات کریں گے۔

واضح رہے کہ صومالی لینڈ نے 1991ء میں اپنی آزادی کا اعلان کیا تھا، لیکن ابھی تک کسی بڑی عالمی تنظیم نے اسے خود مختار ملک کے طور پر تسلیم نہیں کیا۔ اسرائیل کی حالیہ اس اقدام نے صومالیہ اور مسلم دنیا میں بے چینی پیدا کر دی ہے، جس پر پاکستان عالمی فورمز پر صومالیہ کی یکجہتی اور خود مختاری کی حمایت کرتا آیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔