لاہور: ہال روڈ مارکیٹ میں مبینہ طور پر دو ملزمان نے درجنوں دکانداروں اور خریداروں سے کروڑوں روپے کا فراڈ کر کے فرار ہو گئے۔
پولیس کے مطابق اب تک متاثرہ افراد کی جانب سے تقریباً دو کروڑ روپے کے مقدمات درج کرائے گئے ہیں، تاہم تاجروں کا کہنا ہے کہ فراڈ کی اصل رقم 15 سے 20 کروڑ روپے تک پہنچ سکتی ہے۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے سولر پلیٹس اور انورٹر کی مد میں دکانداروں سے رقم وصول کی اور پھر دکانیں بند کر کے غیر قانونی طور پر غائب ہو گئے۔

پولیس نے وعدہ کیا ہے کہ جلد مقدمہ درج کر لیا جائے گا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ متاثرہ تاجروں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ اگر کسی کو مزید معلومات ہوں تو وہ پولیس سے رابطہ کریں تاکہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos