جنوبی وزیرستان اپر:آئی ای ڈی دھماکے میں امن کمیٹی کےسربراہ معمولی زخمی

جنوبی وزیرستان اپر کے تحصیل سرویکئی کے علاقے برواند میں آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں امن کمیٹی کے سربراہ قادم خان معمولی زخمی ہوگئے۔

ڈی پی او ارشد خان کے مطابق دھماکے میں قادم خان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، تاہم خوش قسمتی سے ان کی حالت مستحکم ہے۔

زخمی سربراہ کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، اور علاقے میں سکیورٹی اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا جائزہ لیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔