بنگلہ دیشی اپنے بانی کو بھول گئے۔ بھارتی میڈیا پر واویلا

پاکستان کی محبت میں بنگلہ دیش والے اپنے بانی کو بھول گئے، یہ واویلا مچا ہے بھارت کے میڈیا پر۔

بنگلہ دیش میں 10جنوری کو ایک تاریخی دن کے طور پر منایا جاتا رہا ہے۔ 1971کی جنگ کے بعد شیخ مجیب الرحمان پاکستان سے رہا ہوئے اور جنوری 1972کی 10تاریخ کو وہ ڈھاکہ پہنچے تھے۔ان کا بھرپور استقبال ہوا تھا۔
بھارت نواز عوامی لیگ کے دور میں اس دن کو بھرپور طریقے سے منایا جاتا رہا ہے

۔لیکن اس مرتبہ 10 جنوری کو بنگلہ دیش میں کوئی تقریب نہ ہوئی۔ اس پر بھارتی ذرائع ابلاغ نے رونا پیٹنا شروع کردیا۔

بھارتی ٹی وی چینل زی نیوز نے کہا کہ بنگلہ دیش والوں کو amnesiaیعنی بھولنے کی بیماری ہوگئی ہے اور وہ پاکستان کو گلے لگا رہے ہیں۔بھارتی ٹی وی کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش 1971 کی جنگ کے واقعات بھول گیا ہے۔

بنگلہ دیش کی سیاسی اور دفاعی قیادت کی پاکستانی رہنماوں سے ملاقاتوں پر بھارت میں ماتم برپا ہے۔ایسا لگتا ہے کہ بنگلہ دیش اور پاکستان ماضی کو بھول کر تیزی سے قریب آرہے ہیں۔وہ جو فیض نے کہا تھا نا کہ
پھر بنیں گے آشنا کتنی ملاقاتوں کے بعد

لگتا ہے یہ وہی ملاقاتیں ہیں۔ آپ کو کیا لگتا ہے؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔