پیپلزپارٹی کے طارق اعوان صدر راولپنڈی بار منتخب۔ پی ٹی آئی کے قمر نیازی جنرل سیکرٹری

راولپنڈی ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن الیکشن پیپلز پارٹی کے طارق محمود ساجد اعوان جیت گئے،وہ 1248 ووٹ لے کربار صدر، تحریک انصاف کے قمر الحق نیازی 1432 ووٹ لے کرسیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے۔

شازیہ یاسمین ہاشمی نائب صدر، احسن سلیم منج جوائنٹ سیکرٹری، عبدالقدوس چودھری فنانس سیکرٹری کی نشست جیتنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔نتائج کا اعلان ہونے کے بعد نومنتخب عہدے داروں کے حامی وکلا نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔وکلاء نے نومنتخب قائدین پر نوٹ بھی نچھاور کیے۔

بارکے نومنتخب صدرطارق اعوان کا وکٹر ی سپیچ میں کہناہے کہ آئین اور قانون کی بالادستی پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوگا ۔جنرل سیکرٹری قمر الحق نیازی نے کہا کہ جمہوریت اظہار رائے آزادی پر یقین رکھتے ہیں ۔ نومنتخب قائدین کا مزید کہناہے کہ کالے کوٹ کی حرمت کا تحفظ ہوگا وکلاء چیمبرز مسائل حل کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔