فائل فوٹو
فائل فوٹو

رکاوٹوں کے باوجود کراچی میں جلسہ ہو گا ، سہیل آفریدی

کراچی: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی نے کراچی کے عوام کے نام ایک خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وہ جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہو چکے ہیں اور ان کے مطابق آج کراچی کی تاریخ کا ایک بڑا جلسہ منعقد ہوگا۔

سہیل آفریدی نے دعویٰ کیا کہ جلسہ روکنے کے تمام اقدامات ناکام ہوں گے اور یہ ہر صورت منعقد ہوگا۔ ان کے مطابق ان کا قافلہ بلدیہ ٹاؤن سے کیماڑی کی طرف عوامی طاقت کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ قافلہ کیماڑی سے بنارس چوک ڈسٹرکٹ ویسٹ، پھر گولی مار ڈسٹرکٹ سینٹرل اور اس کے بعد گرو مندر کی طرف جائے گا۔ سہیل آفریدی کے مطابق گرو مندر سے قافلہ مزارِ قائد پہنچے گا اور وہاں سے جلسہ گاہ کا رخ کرے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کارکنوں سے اپیل کی کہ کراچی کے ہر کونے سے نکل کر ان کے قافلے کا حصہ بنیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت جلد عوام کے درمیان موجود ہوں گے۔

سندھ حکومت میرے ساتھ کھیل رہی ہے، سہیل آفریدی

حیدرآباد سے واپسی پر میرے اور میری ٹیم کے تمام راستے بند کردیے گئے ہیں۔ پچھلے ۴ گھنٹوں سے مختلف راستے تبدیل کر چکا ہوں۔ ابھی 4:23 پر سُنسان سڑک پر آکر کراچی کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔ سندھ حکومت میرے ساتھ ساتھ میری ٹیم کی زندگی کے ساتھ بھی کھیل رہی ہے۔ جو روایات ایک صوبے کے وزیراعلی کے ساتھ دوسرے صوبوں میں بنائی جا رہی ہے یہ مستقبل قریب میں نقصان دہ ثابت ہوگی۔

پاکستان ہم سب کا ہے۔ اس میں نفرتوں کو اتنا مت پھیلائیں جس سے پھر واپسی ممکن نا ہو۔ جعلی جمہوری قوتیں اس میں کوئی کثر بھی نہیں چوڑ رہی ہے۔ یہ انتہائی شرمناک ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔