آزادکشمیر میں تعلیمی اداروں کی تعطیلات میں توسیع

 آزاد کشمیر میں سردی کی شدت میں اضافے کے باعث تعلیمی اداروں کی تعطیلات بڑھا دی گئی ہیں۔ محکمہ تعلیم آزاد کشمیر نے موسم کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر سرکاری اور نیم سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے تعطیلات میں توسیع کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق شدید سردی کی لہر کے باعث طلبہ کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ نئے شیڈول کے تحت اسکولوں، کالجوں اور دیگر تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں اب 12 جنوری کے بجائے 17 جنوری 2026 سے دوبارہ شروع ہوں گی۔

تعطیلات میں توسیع کا اطلاق آزاد کشمیر بھر کے تمام سرکاری و نیم سرکاری تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بچوں کو شدید سردی کے ممکنہ اثرات سے محفوظ رکھنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔