قائد اعظم یونیورسٹی:ہڑتال کے باعث آج کے امتحانات منسوخ

اسلام آباد: قائد اعظم یونیورسٹی میں طلبہ کی ہڑتال کے سبب آج ہونے والے امتحانات منسوخ کر دیے گئے۔

اطلاعات کے مطابق ہڑتال کے باعث یونیورسٹی کے ٹرانسپورٹ سیکشن کی تمام خدمات بند ہیں، اور طلبہ تنظیموں نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

ہڑتال کی وجہ سے آج کا پیپر مکمل طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ ان کا بنیادی مطالبہ نئے ہوسٹل کی تعمیر ہے تاکہ طلبہ کو بہتر رہائشی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔