سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 7 ہزار 700 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد ایک تولہ سونا 4 لاکھ 80 ہزار 962 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 602 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 12 ہزار 347 روپے مقرر کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں سونا 37 ڈالر اضافے کے ساتھ 4 ہزار 509 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔
گزشتہ کاروباری روز مقامی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا، جب ایک تولہ سونا 4 لاکھ 73 ہزار 262 روپے پر فروخت ہوا جبکہ 10 گرام سونا 4 لاکھ 5 ہزار 745 روپے تک جا پہنچا تھا۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور ایک تولہ چاندی 270 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 465 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی معاشی غیر یقینی صورتحال، ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور بین الاقوامی مارکیٹ میں طلب بڑھنے کے باعث سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos