فائل فوٹو
فائل فوٹو

فتنہ الخوارج کو بیرونی فنڈنگ ہورہی ہے ، وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ قومی پیغام امن کمیٹی کا مقصد امن کے پیغام کو پھیلانا ہے۔

اپنے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات  نے کہا کہ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کو بیرونی فنڈنگ ہورہی ہے، دہشتگرد معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہے ہیں۔قومی پیغام امن کمیٹی سیکریٹریٹ کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے، قوم دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔ دہشتگردی کے لیے افغانستان کی سرزمین استعمال ہورہی ہے، پیغام امن ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔