فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3، بلوچستان ہائیکورٹ کے ایک ایڈیشنل جج کی ملازمت پکی ہو گئی

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین، بلوچستان ہائیکورٹ کے ایک ایڈیشنل جج کی ملازمت مستقل کرنے کی منظوری دیدی گئی۔

جوڈیشل کمیشن نے اکثریتی فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز جسٹس محمد آصف، جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس کو مستقبل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت کمیشن کے ایک اور اجلاس میں بلوچستان ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج نجم الدین مینگل کو بھی مستقل کرنے کی منظوری دی گئی تاہم جسٹس ایوب خان کو مستقل نہیں کیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ارکان نے شرکت نہیں کی۔

کمیشن کے تیسرے اجلاس میں آئینی عدالت اور ہائیکورٹس میں ججز کی تعیناتی کے فریم ورک پر غور ہوگا۔ اس میں اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتی سے قبل امیدواروں کے انٹرویوز کا طریقہ کار بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ وفاقی آئینی عدالت میں مزید ججز کی تعیناتی کا طریقہ کار بھی طے کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔