لکی مروت میں فائرنگ کا واقعہ،تین افراد جاں بحق،ایک زخمی

لکی مروت کے علاقے کٹہ خیل میں فائرنگ کے ایک واقعے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔ واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں واقعے کو پرانی دشمنی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ فائرنگ کے بعد جاں بحق اور زخمی افراد کو فوری طور پر سٹی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں زخمی کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تلاش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔