عارف والا:گیس لیکج سے آتشزدگی، ماں اور دو کمسن بچیاں جاں بحق

عارف والا کے نواحی علاقے 2 ای بی میں گیس لیکج کے باعث ایک ہولناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں گیس سلنڈر کے ذریعے چولہا جلایا جا رہا تھا اور اچانک لیکج کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ اس واقعے میں ماں اور اس کی دو کمسن بچیاں جھلس کر جاں بحق ہو گئیں۔

جاں بحق ہونے والوں میں 26 سالہ صفیہ، ایک سالہ فضلیت اور تین سالہ گلشن شامل ہیں۔ حادثے کے دوران شوہر بھی شدید جھلس گیا، جسے تشویشناک حالت میں ساہیوال ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئیں اور واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔