پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گزشتہ ہفتے شہید بےنظیر بھٹو ویمنز یونیورسٹی کی وائس چانسلر کی انگریزی تقریر پر سرعام برہمی کا اظہار کر چکے ہیں۔
تاہم کراچی میں مزار قائد کی زیارت کے موقع پر انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات انگریزی میں تحریر کیے، جس نے عوام میں دلچسپی پیدا کر دی ہے۔
یونیورسٹی وائس چانسلر کی انگریزی پر ناراض ہونے والے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی خود انگریزی لکھنے کے شوقین نکلے۔ pic.twitter.com/K7QhYGmrP3
— Daily Ummat (@ummatdigitalpk) January 13, 2026
وزیراعلیٰ نے لکھا کہ قائد اعظم کے مزار پر آنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اس موقع پر انہوں نے لفظ "tomb” استعمال کیا، جبکہ عام طور پر "mausoleum” کا استعمال کیا جاتا ہے۔
واضح نہیں ہے کہ انہوں نے یہ لفظ آسانی کے لیے استعمال کیا یا کسی اور وجہ سے۔
مزید برآں سہیل آفریدی نے لکھا کہ تمام پاکستانیوں کو قائداعظم کی تقاریر سننی چاہیے اور ملک کی تمام یونیورسٹیوں کو ان کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos