پولیس کا کچے کے اغوا کاروں کو 48 گھنٹے کی مہلت

اوباڑو میں پولیس نے کچے کے تمام جرائم پیشہ افراد اور اغوا کاروں کو سخت وارننگ جاری کی ہے اور حکم دیا ہے کہ تمام اغوا شدہ افراد کو 48 گھنٹوں کے اندر آزاد کیا جائے۔

پولیس ترجمان کے مطابق کچے کے افراد کو ہدایت دی گئی ہے کہ اسلحہ اور گولی بارود کی ویڈیوز فوری طور پر ڈیلیٹ کی جائیں۔ اس کے علاوہ پولیس اور دیگر ریاستی اداروں کے خلاف اپلوڈ کی گئی تمام ویڈیوز بھی 48 گھنٹوں کے اندر ہٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اگر مقررہ وقت کے بعد کوئی خلاف ورزی کی گئی تو کچے کے جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور ان کے گرد سکیورٹی گھیرا تنگ کر دیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔