پاکستان میں سردی کی شدت بڑھ گئی ہے اور سب سے زیادہ سردی کالام میں ریکارڈ کی گئی، جہاں درجہ حرارت منفی 6 تک پہنچ گیا۔
دیگر شہروں میں پاراچنار منفی 4، دیر بالا منفی 3 اور سیدو سوات میں منفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دروش، چترال، تیمرگرہ اور بالاکوٹ میں منفی ایک، جبکہ میر کھنی اور چترال میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔
مالم جبہ میں ایک، کاکول اور چترال میں تین ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔
صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہنے کا امکان ہے، جبکہ بالائی اور پہاڑی اضلاع میں شدید سردی جاری رہے گی۔
میدانی علاقوں جیسے پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، کرک، بنوں اور لکی میں دھند چھانے کا امکان ہے،
جبکہ ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں موٹر وے، نیشنل ہائی وے اور جی ٹی روڈ پر صبح سویرے اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بعض بالائی اور میدانی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں کہرا پڑنے کا بھی امکان ظاہر کیا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos