کراچی: کراچی سے ہونے والی پروازوں کا شیڈول تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کی بنا پر متاثر ہوا، جس کے نتیجے میں سات پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔
منسوخ ہونے والی پروازوں میں کراچی سے کوالالمپور جانے والی ایئرپلین پرواز DC 109، کراچی سے عدیس ابابا جانے والی ایئرپلین پرواز ET 695 شامل ہیں۔
اس کے علاوہ کراچی سے لاہور جانے والی ایئرسیال کی پروازیں PF 143 اور PF 145، ایئر بلیو کی پرواز PA 402، کراچی سے اسلام آباد جانے والی ایئرسیال کی پرواز PF 123 اور پی آئی اے کی پرواز PK 306 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔
ہوائی اڈے کے حکام نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی پرواز سے قبل متعلقہ ایئر لائن سے رابطہ کر کے معلومات حاصل کریں اور سفر کی تصدیق کریں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos