توہین مذہب کیس: رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی: ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے یوٹیوبر ملزم رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کر دی۔

شعائر اسلام کی بے حرمتی کے مقدمے کی سماعت کے دوران رجب بٹ عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

ملزم کے وکیل بیرسٹر میاں علی اشفاق عمرے پر ہونے کے سبب عدالت نے دونوں فریقین کی رضا مندی سے سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔

عدالت نے ملزم کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کی۔ یاد رہے کہ رجب بٹ کے خلاف تھانہ حیدری مارکیٹ میں مقدمہ درج ہے اور وہ عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔