اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں جعلی آرڈیننس کے معاملے نے سیاسی ماحول کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایک آرڈیننس بغیر صدر کے دستخط کے جاری ہوا اور صدر زرداری کو اس سے لاعلم رکھا گیا۔
پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اس کو "غلطی سے” قرار دیا گیا، لیکن یہ ایک خطرناک قدم ہے اور ایسی غلطیاں سیاسی اتحاد اور حکومت کے لیے نقصان دہ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جعلی آرڈیننس کی فیکٹری بند کی جائے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے۔
پلوشہ خان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نیشنل شپنگ کارپوریشن کی نجکاری نہیں ہونے دے گی اور عوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی آواز بلند کرے گی۔
پی ٹی آئی کے کراچی میں سیاسی شو پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ باغ جناح کا بڑا پارک سڑک پر جلسے کے لیے کافی نہیں تھا، اسی لیے پارٹی نے سڑک پر جلسہ کیا۔
چودھری منظور احمد نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری میں عوام کے ساتھ غیر مناسب طریقے سے سودے بازی ہوئی، اور حکومت نے متعلقہ دستاویزات فراہم نہیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پارلیمنٹ میں اس معاملے کی مکمل نگرانی کرے گی اور عوام کے مفاد کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos