فائل فوٹو
فائل فوٹو

محمود خان اچکزئی اپوزیشن لیڈر ہوں گے ، اتفاق ہو گیا

اسلام ٓباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی نااہلی کے بعد خالی سیٹ پر اپوزیشن لیڈر کی تقرری کیلئے حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق ہوگیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ محمود خان اچکزئی ہی متحدہ اپوزیشن کے واحد امیدوار ہوں گے، سپیکر قومی اسمبلی نے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی یقین دہانی کرا دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی قانونی ضابطے پورے کر کے اپوزیشن لیڈر کا تقرر کریں گے۔

قبل ازیں پی ٹی آئی وفد نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کر کے اپوزیشن لیڈر کیلئے باضابطہ طور پر محمود خان اچکزئی کی نامزدگی جمع کرائی تھی۔

اپوزیشن لیڈر کا تقرر جمعرات تک ہو جائے گا، بیرسٹر گوہر

چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جمعرات تک اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

نجی ٹی وی چینل  کے مطابق میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے بتایا کہ اپوزیشن لیڈر کے تقرر کا طریقہ کار طے پا چکا ہے اور جمعرات تک نوٹیفکیشن مکمل ہو جائے گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اسپیکر سے ملاقات کے دوران پیپلزپارٹی کے دو ارکان بھی موجود تھے، تاہم پیپلزپارٹی کے ارکان اپوزیشن بینچز پر نہیں بیٹھے، اس لیے ان کا کوئی حق نہیں بنتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی والوں نے کہا ہے کہ وہ کوئی دستاویزات جمع نہیں کروائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔