فائل فوٹو
فائل فوٹو

شیر افضل مروت نے اسلام آباد پولیس پر ڈکیتیاں کرنے کا الزام لگا دیا

اسلام آباد :  رکن پارلیمنٹ شیر افضل مروت کا کہنا ہے وفاقی دارالحکومت میں پولیس والے ڈکیتیاں کررہے ہیں۔ میں پولیس والوں کی 2 کروڑ کی ایک ڈکیتی وزیر موصوف کے نوٹس میں لایا اس کے علاوہ 2 اور ایس ایچ اوز نے 10 کروڑ 17 لاکھ روپے لوٹے ہیں اور یہ ڈکیتیاں گزشتہ 4 ماہ میں ہوئی ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا یہ این سی سی آئی اے اپریل 2025 میں بنی اور ملک میں انت مچا دی، شہریوں سے پیسے بٹورنے کے چکر میں بے بنیاد مقدمے بنائے۔ اسلام آباد میں 5 جگہوں پر ایک خفیہ ایجنسی کے نام پر چھاپے مارے گئے۔

شیر افضل مروت نے این سی سی آئی پر الزام لگانا شروع کیے تو قومی اسمبلی  کی لائیو اسٹریم ہی چلی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔