کیٹی بندر کے قریب سمندر میں پرندوں کے شکار کے لیے جانے والے 8 افراد کشتی کے ڈوبنے سے حادثے کا شکار ہو گئے۔
فوری کارروائی کے نتیجے میں مقامی ماہی گیروں نے 6 افراد کو زندہ بچا لیا، جبکہ 2 افراد اب بھی لاپتہ ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق تیز لہروں اور خراب موسم کی وجہ سے کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ مقامی ماہی گیر لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں اور متعلقہ اداروں کو بھی اطلاع دی گئی ہے۔
شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سمندر میں جانے والوں کے لیے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ آئندہ ایسے حادثات سے بچا جا سکے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos