فائل فوٹو
فائل فوٹو

کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کیلیے کمیٹی تشکیل

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کابینہ اجلاس میں کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کےلیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ کو اسٹیٹ بینک کے نئے نوٹوں کے ڈیزائن پر بریفنگ دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک سے جاری ہونے والے بینک نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر بریفنگ دی ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس بی پی نئے کرنسی نوٹوں کو جدید عصری تقاضوں کے مطابق ڈیزائن کر رہا ہے۔وزیراعظم اور کابینہ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن سے متعلق بین الاقوامی ماہرین کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔

اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے کرنسی نوٹوں کے نئے ڈیزائن پر غور کےلیے کابینہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔