پرویز الٰہی سمیت دیگر پر گجرات کرپشن کیس میں فرد جرم عائد

احتساب عدالت نے گجرات میں ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کر دی ہے۔

ملزمان نے صحتِ جرم سے انکار کیا، جبکہ عدالت نے کیس کے گواہوں کو 29 جنوری کو طلب کر لیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج رانا عارف نے ریفرنس پر سماعت کی۔ نیب کی جانب سے دو نئے ملزمان شامل کرنے کے بعد ضمنی ریفرنس بھی دائر کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔