پاکستان نے ایران کی موجودہ صورتحال پر گہری نظر رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے مسئلے کا پرامن حل چاہتے ہیں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان ایران کے امن و استحکام کی حمایت کرتا ہے اور امید ہے کہ ایران جلد اپنے بحران پر قابو پا لے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی ویزوں پر پابندیوں سے متعلق رپورٹس پر نظر رکھی جا رہی ہے اور اس معاملے پر امریکی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ امریکا اپنی ویزا پالیسی پر نظر ثانی کر رہا ہے اور امید ہے کہ جلد پاکستان کے لیے ویزے بحال کیے جائیں گے۔ امیگریشن پالیسیوں کے حوالے سے بھی پاکستان یو ایس اتھارٹی کے ساتھ رابطے میں ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos