گاڑیوں پر ایم ٹیگ کی ڈیڈ لائن آج آخری روز

وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں کے ایم ٹیگ کے حوالے سے وزیر داخلہ کی جانب سے مقرر کردہ ڈیڈ لائن کا آج آخری روز ہے۔ ایم ٹیگ سینٹرز پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں اور اب تک 16 سینٹرز پر مجموعی طور پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد گاڑیوں کو ٹیگ فراہم کیے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 965 گاڑیوں کو ایم ٹیگ جاری کیا گیا۔ ڈی سی اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ شہر کے 12 انٹری پوائنٹس اور دیگر اہم ناکہ جات پر بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے لیے ریڈرز نصب کیے گئے ہیں۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ اپنی گاڑیوں پر فوری طور پر ایم ٹیگ لگوائیں تاکہ کسی قسم کی پریشانی سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔