راولپنڈی سے براستہ ایران جارجیہ جانے والےدو پاکستانی طالبعلم پھنس گئے

 ایران میں جاری کشیدہ صورتحال کے باعث راولپنڈی سے براستہ ایران جارجیہ جانے والے دو پاکستانی طالبعلم راستے میں پھنس گئے ہیں۔ متاثرہ طلبہ میں 22 سالہ شمس طارق اور 34 سالہ عادل حسین شامل ہیں، جن دونوں کا تعلق راولپنڈی کے علاقے ٹاہلی موہڑی سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمس طارق پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی ہے، جبکہ عادل حسین شادی شدہ ہے اور دو بچوں کا باپ ہے۔ ایران میں انٹرنیٹ سروس معطل ہونے کے باعث دونوں طالبعلم جارجیہ کا سفر مکمل نہیں کر پا رہے۔

ذرائع کے مطابق دونوں طالبعلم گزشتہ دس دن سے ایران میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر موجود ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر سفارت خانہ انہیں انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کر دے تو وہ اپنے سفری معاملات مکمل کر کے جارجیہ روانہ ہو سکتے ہیں۔

ایران میں پھنسے طلبہ کے اہلِ خانہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں اور انہوں نے وفاقی حکومت سے فوری مدد اور طلبہ کی بحفاظت روانگی یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔