ہمارے خواب میں موبائل فون کام کیوں نہیں کرتا؟

ہم خواب میں سب کچھ کرتے ہیں اڑتے ہیں، بھاگتے ہیں، لڑتے ہیں حتیٰ کہ ناممکن کام کرتے ہیںلیکن موبائل فون استعمال نہیں کرتے ۔ کال کرنی ہو یا میسج بھیجنا ہو انسٹاگرام سکرول کرنا ہو یا گوگل سرچ،فون کام ہی نہیں کرتا ۔

اس بارے میں ریسرچ بتاتی ہے کہ16 ہزار سے زیادہ خوابوں کے مطالعے میںموبائل فون صرف تین چار فیصد خوابوں میں آتا ہےاور وہ بھی اکثر کام نہیں کرتا ۔ماہرین کے مطابق ، اس کی پہلی وجہ یہ ہے کہ خواب ہمارے قدیم دماغ سے آتے ہیں۔ موبائل تو صرف چند دہائیوں پرانی چیز ہے، ہمارا دماغ ابھی اسے سمجھ نہیں پایا۔

دوسرا سبب یہ ہے کہ جب ہم فون استعمال کرتے ہیں،تو دماغ کانٹیکٹ پر فوکس کرتا ہے،جیسے دوستوں سے بات نہ کہ خود فون پر۔ اس لیے خواب میں کانٹنٹ آتا ہے، ڈیوائس نہیں تیسری وجہ یہ ہے کہ خواب جذبات اور تخلیقی مناظر پر ہوتے ہیں،جہاں منطقی اور پہچیدہ ٹیکنالوجی کام نہیں کرتی،کیونکہ دماغ کا لاجیکل حصہ نیند میں کم فعال ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔