اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ کے حوالے سے مہلت کی ڈیڈلائن ختم ہوگئی ہے جبکہ ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایکسائز نے شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے دو ایم ٹیگ سینٹرز 24/7 کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈی جی ایکسائز نے کہا کہ26 نمبر چونگی اور 17 میل (پھگراں) ٹول پلازہ پر ایم ٹیگ کی سہولت 24 گھٹنے فراہم کی جائے گی۔
ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد عرفان میمن نے کہا کہ کچنار پارک سکیٹرI-8 اور سیکٹرF-9 پارک میں قائم ایم ٹیگ فراہمی کاؤنٹرز رات 12 بجے تک فراہمی ہوگی اور فیصلہ شہریوں کو ایم ٹیگ کے حوالے سے سہولت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا۔
قبل ازیں وفاقی دارالحکومت میں گاڑیوں پر ایم ٹیگ کے حوالے سے ڈیڈ لائن کے آخری روز ہے اور کل سے بغیر ایم ٹیگ گاڑیوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا جائے گا۔
ڈی سی اسلام آباد نے ڈی جی سیف سٹی کے ہمراہ مختلف ناکہ جات کا دورہ کیا اور اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر اور ایس ایس پی آپریشنز بھی موجود تھے، ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے ایم ٹیگ ریڈرز کا جائزہ لیا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos