وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے فرنٹیئر کور بلوچستان نارتھ کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران دونوں رہنماؤں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور ملک کے لیے جان قربان کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ نے وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کو فورس کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی۔ بریفنگ میں اہلکاروں کی پیشہ ورانہ تربیت، آپریشنل تیاریوں اور سیکیورٹی اقدامات سے متعلق تفصیلات شامل تھیں۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف سی بلوچستان نارتھ کے جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فورس کے اہلکار بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ دہشتگردی کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں اور ملک دشمن عناصر کے عزائم کو ناکام بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں قابلِ تحسین ہیں اور حکومت ان کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos