بحیرۂ عرب میں بھارتی کوسٹ گارڈز نے ایک پاکستانی ماہی گیر کشتی کو تحویل میں لے کر اس پر سوار 9 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا۔ بھارتی حکام نے کشتی سے تقریباً 500 کلوگرام مچھلی اور ماہی گیری کا سامان بھی قبضے میں لے لیا۔
کوسٹل میڈیا سینٹر کے مطابق گرفتار ماہی گیروں کا تعلق کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری سے بتایا جا رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کشتی سے کسی قسم کی غیر قانونی یا مشکوک اشیاء برآمد نہیں ہوئیں۔
واقعہ گجرات کے قریب کھلے سمندر میں پیش آیا، جہاں پاکستانی ماہی گیر اپنے روایتی ماہی گیری کے علاقوں میں مچھلی پکڑ رہے تھے۔ کوسٹل میڈیا سینٹر کے انچارج کے مطابق معاملے کی مزید جانچ پڑتال جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos