اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آج صحت کارڈ پروگرام کا باضابطہ افتتاح کریں گے، جس کے تحت شہریوں کو شناختی کارڈ کی بنیاد پر مفت طبی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
اس پروگرام سے اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے شہری مستفید ہو سکیں گے۔ نئے صحت کارڈ پروگرام کی مدت 30 جون 2027 تک مقرر کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج سے ملک بھر کے 640 سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے ذریعے علاج معالجے کی سہولت بلا معاوضہ حاصل کی جا سکے گی۔ اس میں کینسر، دل کے امراض، شوگر، گردوں کی بیماریاں، حادثات اور دیگر سنگین امراض کا علاج شامل ہے۔
واضح رہے کہ دو سال قبل صحت سہولت کارڈ کی معطلی کے باعث بالخصوص اسلام آباد کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔ 41 ارب روپے کے یونیورسل ہیلتھ کوریج پروگرام کے تحت ہر خاندان کو سالانہ 10 لاکھ روپے تک کے مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos