کراچی ایئر کارگو کنٹرول یونٹ نے تین کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
پاکستان کسٹمز کے ایئر کارگو کنٹرول یونٹ, کلکٹریٹ آف کسٹمز ایئرپورٹس کراچی نے انٹرنیشنل میل آفس کراچی کے ذریعے تقریباً 1.03 کلوگرام چرس جس کی مالیت تین کروڑ سات لاکھ روپے ہے پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔
یہ چرس امریکہ سے آنے والے ایک پارسل میں چھپائی گئی تھی، جسے جعلی طور پر “کتابیں” ظاہر کیا گیا تھا۔
یہ ضبطگی پاکستان کسٹمز کی اسمگلنگ کے خلاف مسلسل کڑی نگرانی کی آئینہ دار ہے جو انٹرنیشنل میل سمیت تمام ذرائع کے ذریعے ہونے والی اسمگلنگ کے خلاف انفورسمنٹ اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے۔
ایف بی آر سرکاری محصولات کے تحفظ ، قومی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے اسمگلنگ اور قانونی تجارت کے سدباب کے لئے پر عزم ہے.
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos