چترال کے بالائی علاقوں اور لوئر چترال کے مختلف مقامات پر برفباری شروع ہو گئی ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ گرم چشمہ، یارخون، چرون، بونی، مستوج، موڑ کہو اور تورکہو میں برفباری جاری ہے۔
کورارغ کے مقام پر برفباری کے دوران پھسلن کی وجہ سے پشاور سے آنے والی ہائی ایس گاڑی دریائے مستوج میں جا گری۔
حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال بونی منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos