اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کے بیٹے کی گاڑی کو حادثہ پیش آ گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
واقعہ سپریم کورٹ کے سامنے شاہراہ دستور پر پیش آیا، جہاں ایک موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے چیف جسٹس کے بیٹے کی گاڑی ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی۔
حادثے کے فوری بعد اسلام آباد پولیس اور ٹریفک پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو کنٹرول کیا۔
پولیس کے مطابق گاڑی میں موجود افراد محفوظ ہیں اور حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ شہریوں کو ٹریفک میں احتیاط برتنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos