جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نواز شریف کے کہنے پر بنایا گیا۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ کے مطابق محمود خان اچکزئی نے براہ راست نواز شریف سے رابطہ کیا اور ان کی سفارش پر اپوزیشن لیڈر کی تقرری عمل میں آئی۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے اس اقدام کے ذریعے اپنے اندر کے غصے کا اظہار کیا، اور یہ قدم آنے والے دنوں میں وسیع تر میثاق جمہوریت کی بنیاد بھی بن سکتا ہے۔
سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مزید کہا کہ محمود خان اچکزئی جے یو آئی کے بھی اپوزیشن لیڈر ہیں اور جے یو آئی نے بھی ان کی تقرری کا مطالبہ کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ میں بھی اپوزیشن لیڈر کا تقرر کیا جانا چاہیے تاکہ سیاسی عمل میں توازن قائم رہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos