فائل فوٹو
تصویر سوشل میڈیا

کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں آئندہ ہفتے کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث کراچی میں 22 اور 23 جنوری کو گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جنوب مغربی سمت سے چلنے والی ہواؤں کے سبب کراچی میں ہلکے بادلوں کے ساتھ موسم خنک ہوگیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 87 فیصد ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق شہر کی فضاوں پر صبح کے وقت دھند چھانے کا سلسلہ برقرار رہ سکتا ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کو بھی دھند کے سبب حدنگاہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

لاہور سمیت پنجاب میں بارش اور سردی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی

پی ڈی ایم اے پنجاب نے لاہور سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش اور سردی کی شدت میں اضافے سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق آج سے 19 جنوری کے دوران مغربی ہواؤں کا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگا، 20 سے 23 جنوری کے دوران مری گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں میں شدید برفباری اور بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 20 سے 23 جنوری کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ لاہور، سرگودھا، گجرانوالہ، ساہیوال، ملتان، فیصل آباد، ڈیرہ غازی خان اور بہاولپور ڈویژن میں بارش کا امکان ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔