فائل فوٹو
فائل فوٹو

خاران میں 14 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ،سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ خاران میں 14 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیاجن میں سے 12 کی تصدیق ہو گئی ہے، دہشت گردوں نے بینکوں میں لوٹ مار کا منصوبہ بنایا تھا۔

 میڈیا سے گفتگو میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں فرنٹیئر کور نے اہم کردار ادا کیا۔ دہشت گردوں نے اے ٹی ایم توڑ کر پیسے لے جانے کی کوشش کی۔ ایک بینک سے 34 لاکھ روپے لے کر فرار بھی ہوئے ہیں۔

 پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ خاران میں 15 سے 20 لوگوں نے داخل ہونے کی کوشش کی، بینکوں کو لوٹنے کی کوشش ناکام بنائی گئی،  اس واقعے میں ایک عام شہری زخمی ہوا وہ سی ایم ایچ میں زیر علاج ہے،  تین مقامات پر 4  دہشت گردوں کو موقع پر ہی مارا گیا۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی میں فرنٹیئر کور نے اہم کردار ادا کیا،  14 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا، خاران میں ان لوگوں کا منصوبہ بینکوں میں لوٹ مار کا تھا، جسے ناکام بنا دیا گیا، یہ لوگ نظریے سے شروع ہوکر بینک ڈکیٹی تک پہنچ گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔