لاہور کےعلاقہ ہنجروال میں خاتون ڈکیت متحرک ہو گئی، لفٹ لینے کے بہانے شہری کو روکا اور اسلحہ دکھا کر 7 لاکھ 80 ہزار روپے نقدی لوٹ لی ۔
پولیس کے مطابق ہنجروال کے علاقے میں خاتون ڈاکو نے شہری مختیار سے سات لاکھ80 ہزار نقدی لوٹ لی ۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ شہری مختیار حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق شہری مختیار موٹر سائیکل پر کمیٹی کی رقم دینے کیلئے رانا ٹاؤن جارہا تھا ۔ ہنجروال کے علاقے میں خاتون نے لفٹ لینے کا اشارہ کیا ۔ شہری نےموٹر سائیکل روکی تو خاتون ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا ۔
خاتون ڈاکو کے ساتھ پندرہ سال کے دو لڑکے بھی تھے ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ ڈکیتی کی واردات گزشتہ روز ہنجروال کے علاقے میں ہوئی ۔
مقدمہ درج کرکے مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos