ڈی جی آئی ایس پی آر کی اسلامیہ یونیورسٹی میں اساتذہ و طلبہ سے نشست
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں اساتذہ اور طلباء کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر مختلف مدارس اور تعلیمی اداروں کے اساتذہ و طلبہ و طالبات بھی موجود تھے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بہاولپور کے عوام کی تحریک پاکستان اور استحکام پاکستان میں خدمات کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں قومی و علاقائی صورتحال، آپریشن بنیان المرصوص، اور قومی سلامتی میں پاک فوج کے کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
سیشن میں بھارتی گٹھ جوڑ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج، سوشل میڈیا پروپیگنڈا، اور اس کے اثرات زیرِ بحث آئے۔ اسلامیہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے پاکستان کی قومی سلامتی کے مفہوم اور مقاصد پر آگاہی کو سراہا۔
شرکاء نے میڈیا لٹریسی کو نوجوانوں کے شعور اور رائے کے تحفظ کے لیے انتہائی اہم قرار دیا اور کہا کہ یہ منفی پروپیگنڈا اور دشمن کے بیانیے سے بچاؤ کا مؤثر ذریعہ ہے۔
تقریب کے اختتام پر طلبہ و طالبات نے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے اور ہر مشکل میں قوم کے ساتھ کھڑے رہنے پر فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔