بیٹے کی شادی پر مریم نواز کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز

 

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کے سلسلے میں گزشتہ روز مہندی کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

تقریب میں دلہا دلہن کی تصاویر کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ایک تصویر بھی سامنے آئی، جس نے صارفین کی خاص توجہ حاصل کی۔ تصویر میں مریم نواز کو روایتی اور نفیس لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے سنہری اور زرد رنگوں پر مشتمل بھاری لباس زیب تن کیا ہوا ہے، جس پر باریک کڑھائی اور گوٹے کا کام نمایاں ہے، جبکہ دوپٹہ سر پر اوڑھا گیا ہے جس کے کناروں پر شوخ رنگوں کی کشیدہ کاری نظر آتی ہے۔

مریم نواز کا لباس مہندی کی تقریب کی مناسبت سے روایتی انداز اور وقار کی عکاسی کرتا ہے، جبکہ زیورات کا انتخاب بھی مشرقی ثقافت کے مطابق رکھا گیا ہے۔

اگرچہ شادی کی تقریبات نجی نوعیت کی ہیں، تاہم سامنے آنے والی تصاویر سوشل میڈیا پر عوامی دلچسپی کا باعث بن گئی ہیں اور صارفین وزیراعلیٰ پنجاب کے انداز اور لباس کو سراہ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔