لاہور کی نجی یونیورسٹی میں چھت سے گرکرزخمی ہونے والی طالبہ کو علاج مکمل ہونے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔
اسپتال انتظامیہ کےمطابق طالبہ 12 روز تک لاہورجنرل اسپتال میں زیر علاج رہی۔اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہےکہ طالبہ کے دورانِ علاج مختلف آپریشن کیے گئے،جن میں ریڑھ کی ہڈی سمیت دیگرہڈیوں کی سرجریز شامل ہیں۔
ڈاکٹروں کی ٹیم نےطالبہ کو مکمل طبی سہولیات فراہم کیں اور حالت میں بہتری آنے پر اسے گھر بھیج دیاگیا۔انتظامیہ کےمطابق طالبہ کو آئندہ علاج اور صحت یابی کے لیے مختلف ادویات بھی تجویز کی گئی ہیں، فالو اپ کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos