شہزادی زہرہ آغا خان کو ہفتے کے روز آغا خان یونیورسٹی (AKU) کی پہلی پرو چانسلر کے عہدے پر باضابطہ فائزکردیا گیا ، پاکستان میں جامعہ کے 38ویں کانووکیشن میں 18 ڈگری پروگراموں کے 461 طلبا میں اسناد تقسیم کردیں۔
پرو چانسلر کے طور پر، شہزادی زہرہ ملک بھر میں معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے آغا خان یونیورسٹی کی مسلسل کوششوں میں رہنمائی کریں گی۔
تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،شہزادی زہرہ نے کہا کہ توسیع کے بعد یونیورسٹی پورے پاکستان میں کہیں زیادہ علاقوں تک پہنچ گئی ہے۔کراچی سے مٹیاری، لاہور سے گلگت تک، یونیورسٹی کے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز، ماہرین تعلیم، اور محققین لوگوں کی زندگیوں کے تانے بانے کا حصہ ہیں۔
اپنے پیغام میں، چانسلر، ہز ہائی نیس دی آغا خان کا کہناتھاکہ یونیورسٹی اور اس کے فارغ التحصیل افراد کے پاس ایک غیر معمولی ذمہ داری اور ایک غیر معمولی موقع ہے کہ وہ علم کی تخلیق،ترویج اور انسانی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے اس کا استعمال کریں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos