غوری ٹائون ری ہیب سنٹر میں داخل شہری قتل کیس کے ملزمان گرفتار

 

غوری ٹائون کے ری ہیب سینٹر میں داخل 45 سالہ راشد قتل کیس میں عدالت نے نامزد ملزمان کی ضمانت خارج کرتے ہوئے فوری گرفتاری کا حکم دے دیا،عدالتی فیصلے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ری ہیب سینٹر کے مالک طاہر بشیر اور خالد بشیر کو اخاطہ عدالت سے حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کے مطابق ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مزید قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کی جانب سے مدعی مقدمہ کو ہراساں کرنے اور راضی نامہ کرنے کے لیے دباؤ بھی ڈالا جانے لگا ۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے علاقے غوری ٹائون میں علاج کی غرض سے جانے والے راولپنڈی کے رہائشی راشد کو مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔مقتول کے بھائی نے ری ہیب سینٹر کے مالک پر الزام لگایا تھا جس کی ایف آئی آرتھانہ کورال میں درج کی گئی تھی،تاہم ملزمان نے عدالت سےضمانت لے رکھی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔