لاہور کے علاقے کاہنہ کے قریب ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع گھر سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق سینٹرل پارک سے ملنے والی تین لاشوں کی شناخت 65 سالہ نعمان اختر،35 سالہ کامران ،30سالہ عمران کے ناموں سے ہوئی ہے، ان میں دو بیٹے اور ایک باپ شامل ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشیں تین سے چار روز پرانی معلوم ہوتی ہیں۔ پولیس نے لاشیں قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیں جہاں ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ تینوں لاشیں 20 دن سے پرانی ہیں۔
واقعے کا انکشاف اس وقت ہوا جب گھر سے بدبو آنے پر اہلِ محلہ نے پولیس کو اطلاع دی۔
علاوہ ازیں محلے داروں کے مطابق مرنے والے تینوں افراد کئی دنوں سے نظر نہیں آرہی تھے اور گھر بھی بند تھا، پولیس نے مختلف زاویوں سے تفتیش کا آغاز کردیا۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہےکہ تینوں باپ بیٹوں کو کسی نے قتل کیا ہے، ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی، فارنزک ٹیموں نے گھر سے شواہد اکٹھے کرلیے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos