100 میٹر کے دائرے میں یہ تیسری آگ ہے،اپوزیشن لیڈربلدیہ کراچی

اپوزیشن لیڈر بلدیہ عظمی ٰکراچی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ 100 میٹر کے دائرے میں یہ تیسری آگ ہے، اس سے قبل 7 دسمبر کو گل پلازہ کے عقب پر سٹی شاپنگ مال میں بھی آگ لگ چکی ہے، گزشتہ سال گل پلازہ سے ہی متصل رمپا پلازہ میں بھی آگ لگی تھی، اس سے قبل ملینیم مال میں بھی آتشزدگی کا واقع پیش آچکا ہے۔

میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گل پلازہ سانحے میں مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں بلدیہ کراچی کا عملہ آگ پر قابو پانے میں ناکام رہا، 1200 دکانوں کے پلازہ میں آگ بجھانے کا مناسب نظام ہی موجود نہیں ۔

اپوزیشن لیڈر بلدیہ کا کہناتھاکہ مرحومین کے اہلخانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، آگ لگے ہوئے 5 گھنٹے ہوگئے، میئر کا جائے وقوعہ پر نہ پہنچنا مجرمانہ غفلت ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔