کراچی :ے صدر میں واقع گُل پلازہ میں لگنے والی آگ سے اب تک کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے ایک فائر فائٹر سمیت چھ افراد کی ہلاکت اور 20 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔
جائے حادثہ پر موجود ایک بزرگ شہری اپنی بھانجی، اُن کی تین بیٹیوں، نواسی اور بیٹے سے متعلق جاننے کے لیے پلازے کے باہر موجود تھے۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ لوگ شادی کی خریداری کے سلسلے میں کل گُل پلازہ آئے تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہماری اللہ سے دعا ہے کہ کوئی معجزہ دکھا دے اور اُن کی سانسیں باقی ہوں۔ سب خاندان والے پریشان ہیں۔
انھوں نے کہاکہ یہ ایک ہی خاندان کے چھ افراد ہیں جو اپنے گھر تالہ لگا کر آئے تھے، اب اس گھر کا تالہ کون کھولے گا یہ اللہ ہی جانتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos