کراچی کاپلازہ ،اتنی تیزی سے شعلوں کی لپیٹ میں آیا کہ دیکھتے ہی دیکھتے 1200 سے زیادہ دکانیں بیک وقت جلنے لگیں۔ یہ انکشاف محکمہ فائر بریگیڈکے چیف آفیسر نے کیا ہے۔
اعلیٰ حکام کو دی گئی بریفنگ میں فائر چیف آفیسر محمد ہمایوں نے کہا کہ گل پلازہ کم و بیش پونے 2 ایکڑ پر مشتمل بازار ہے۔1200سے زائد دکانیں تھیں، جن میں بیک وقت آگ بھڑکی ہوئی تھی، آگ پر ابتدائی قابو پانے کے لئے کوئی نظام موجود نہیں تھا۔فائر چیف آفیسر نے مزیدکہا کہ 37 سال کی نوکری میں ایسی آگ نہیں دیکھی جو بیک وقت ہر جگہ لگی ہوئی تھی۔
آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے شاپنگ پلازہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، ریسکیو حکام کے مطابق آگ شاپنگ پلازہ کے میزنائن فلور پرممکنہ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی جو تیزی سے گراؤنڈ اور فرسٹ فلور تک پھیل گئی۔دھویں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ کئی افراد کی حالت غیر ہوگئی۔
چیف آپریٹنگ آفیسر ریسکیو عابد جلال کانجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 اور فائر بریگیڈ کے 150 سے زائد فائر فائٹرآگ بجھانے پر مامورتھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos