جوا ایپس کیس میں معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں چار فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔
ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے کیس کی سماعت کی، جس میں عروب جتوئی عدالت میں پیش ہوئی۔
عدالت نے کہا کہ کیس کے تمام ملزمان کی ایف آئی آر ایک ساتھ ہے، اس لیے تمام افراد کے حوالے سے ایک ہی سماعت میں فیصلہ کیا جائے گا۔
بعد ازاں عدالت نے عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کی منظوری دے دی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos